English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایم اے فراڈ کی خبر ملنے پر ساٹھ سالہ خاتون کی حرکتِ قلب بند ہونے سے ہوئی موت 

share with us

میسورو16/ جون 2019(فکروخبر نیوز) آئی ایم اے کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد ہزاروں افراد کا سرمایہ پر اب خطرات کے بادل منڈلارہے ہیں۔ بعض ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چھبیس ہزار افرار نے کمپنی کے خلاف معاملات درج کیے ہیں۔ اپنے خون پسینے کی کمائی ڈوبتی دیکھ کر کئی ایک کی زندگیوں پر اس کا اثر دیکھنے میں آرہا ہے۔ میسور سے ملی اطلاعات کے مطابق اپنے شوہر کی کمائی ڈوبتی دیکھ کر صفورہ بی (60) کی حرکتِ قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ صفورہ کے شوہر رحمن خان نے بنگلور کے آئی ایم اے جولیس میں ساڑھے چار لاکھ روپئے کا سرمایہ لگایا تھا، جیسے ہی صفورہ بی کو آئی ایم اے کے فراڈ کی خبر ملی تو اسے دل کا دورہ پڑگیا، فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اہلِ خانہ نے معاملہ پر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک اس معاملہ میں تین افراد کی موت واقع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا