English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈاکٹروں کی ہڑتال:منگلورو، اڈپی اور کنداپور میں اوپی ڈی خدمات رہیں گی بند 

share with us

منگلورو 16/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  کلکتہ میں ڈاکٹروں پر حملہ کے بعد جاری ہڑتال کا اثر کرناٹک پر بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے 17جون بروز پیر صبح چھ بجے سے 18جون صبح چھ بجے تک او پی ٹی خدمات فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی کے پیشِ نظر کل منگلور، اڈپی او رکنداپور میں او پی ڈی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ نجی ڈاکٹروں کی جانب سے کی جارہی ہڑتال کا اثر مریضوں پر صاف طور پر اس حیثیت سے پڑنے والا ہے کہ آج اتوار کی وجہ سے تمام ڈاکٹرس چھٹی پر رہتے ہیں اس لیے آج اسپتالوں اور نجی کلنکوں میں علاج نہیں ہوسکا اور کل ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے باہر سے آنے والے مریضوں کا علاج نہیں ہوسکے گا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہنگامی حالات میں مریضوں کے علاج کے لیے کوئی رکاوٹیں نہیں ہوں گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا