English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیل بردار جہازوں پر حملے کا الزام،ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کر لیا

share with us

تہران:16جون2019(فکروخبر/ذرائع)ایران نے خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملوں میں تہران کے ملوث ہونے کے الزامات کے بعد برطانیہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے تہران میں متعین برطانوی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق، وزارت خارجہ نے برطانوی وزیرخارجہ کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں ایران پر خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملوں‌میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کا خلیج عُمان میں تیل بردرا جہازوں‌ پرحملوں‌ سےکوئی تعلق نہیں اور برطانیہ کی طرف سے ایران کو ملوث قراردینے کا بیان ناقابل قبول ہے۔

 برطانیہ کےاس موقف پرتہران نے احتجاج کے لیے برطانوی سفیر کودفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی یاداشت ان کے حوالے کی۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیرخارجہ جیرمی ہنٹ نے گزشتہ  جمعہ کی شام ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ  کویقین ہے کہ خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں‌پر حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کا ہاتھ ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ گزشتہ  جمعرات کے روز خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملے کا کسی اور ملک کو فائدہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی ایران کے سوا کوئی دوسرا ملک اس واقعے کا ذمہ دار ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا