English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت کی سیاسی، مذہبی جماعتوں کا حکومت سے مناہ کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

share with us

کویت :16جون2019(فکروخبر/ذرائع)کویت کی تمام سیاسی، مذہبی اور قومی جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صدی کی ڈیل کے امریکی منصوبے اور اسی ضمن میں 25 جون کو منامہ میں‌ہونے والی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کویت کی درجن بھر سیاسی اور مذہبی جماعتوں‌نے ایک مشترکہ بیان میں'صدی کی ڈیل' کی سازش کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کویت کی سیاسی جماعتوں جن میں اسرائیل سے تعلقات مخالف منبر، اخوان المسلمون  کی اسلامی دستور پارٹی، کویتی ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل پیپلز موومنٹ، قومی میثاق پارٹی، عرب گروپ، کویت پروگریسیو موومنٹ، کویت لبرل پارٹی، سول کنزر ویٹو پارٹی، عوامی ایکشن گروپ، حب الوطن پارٹی، نیشنل الائنس پارٹی اور انصاف ومن سوسائٹی پارٹی نے دستخط کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کو منامہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ فلسطین میں معاشی خوشحالی کے سبز باغ دکھاکر فلسطینی قوم کو اس کےدیرینہ حقوق اور اصولی  مطالبات سے محروم کرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور دیگر فلسطینی دھڑوں‌نے منامہ کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ کیا ہے۔ ایسے میں کسی دوسرے ملک کی طرف سے ایسی کسی کانفرنس میں شرکت فلسطینیوں کے خلاف عالمی امریکی،صہیونی سازش کی معاونت تصور کی جائےگی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا