English   /   Kannada   /   Nawayathi

القدس پر فلسطینیوں‌کے سوا کسی کی اجارہ داری قبول نہیں‌کریں گے:ایردوآن

share with us

انقرہ :16جون2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہےکہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے ایساکوئی حل قبول نہیں کرے گا جس میں شہر کے عرب اور اسلامی تشخص کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ ان کاکہناتھا کہ القدس صرف مسلمانوں اور فلسطینیوں‌کا شہر ہے جس پر فلسطینی قوم کے سوا کسی اور کی اجارہ داری قبول نہیں کی جائے گی۔

ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبہ میں ایشیائی ممالک کی تنظیم کے پانچویں سالانہ سربراہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں‌نے کہا کہ القدس پرکوئی نیا اسٹیٹس کو مسلط کرنے کی سازشیں مسترد کرتےہیں۔ انہوں‌نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ داعش کو کچلنے کے لیے کرد جنگجو گروپوں کو استعمال نہ کرے۔

  میں مزید پڑھیں  
 https:/urdu.palinfo.com/15467
 جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا