English   /   Kannada   /   Nawayathi

اوپیک کا اجلاس متوقع طور پر جولائی میں ہو گا

share with us

ریاض:16جون2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے امید ظاہر کی ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی نمائندہ تنظیم اوپیک جولائی کے پہلے ہفتے میں ویانا میں ایک اجلاس کا انعقاد کرے گی۔ ٹوکیو میں جی ٹوئنٹی کے وزرائے توانائی اور ماحولیات کی کانفرنس کے موقع پر انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے کیے گئے معاہدے کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ مشرق وسطیٰ میں جاری موجودہ کشیدگی کے تناظر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا