English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی ایٹمی توانائی کمیشن کا ریاض میں اپنی شاخ کھولنے کا منصوبہ

share with us


 جوہری تنصیب کے ٹھیکے میں بولی لگانے کے لیے روس آتوم کو بھی پیشکش دی گئی


ماسکو:16جون2019(فکروخبر/ذرائع)روسی ایٹمی توانائی کمیشن”روس آتوم“سعودی عرب میں جوہری توانائی پر مبنی منصوبوں کیلئے  ریاض میں اپنی شاخ قائم کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں  ملاقات سعودی اور روسی حکام کے درمیان ہوئی جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔سعودی وزیر توانائی و معدنی وسائل خالد الفاتح نے  بتایا کہ سعودی عرب میں تعمیر کی جانے والی پہلی جوہری تنصیب کے ٹھیکے میں بولی لگانے کے لیے روس آتوم کو بھی پیشکش دی گئی ہے۔ روس آتوم اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جوہری توانائی کمپنی ہے جس کی دنیا میں اس وقت 42 عدد جوہری تنصیبات قائم ہیں جن میں ترکی بھی شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا