English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریٹائرڈ تحصیلدار کو رشوت کے الزام میں ایک سال قید کی سزا 

share with us

منگلورو 15/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  لوک آیوکتہ کی خصوصی عدالت نے بنٹوال کے ریٹائرڈ تحصیلدار ٹی این ناراین راؤ کو رشوت لینے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا اور دس ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 10فر وری 2012 کو ستیش پربھو سے اس کے بیٹے کے نام پر بندوق کا لائسنس منتقل کرنے کے لیے تین ہزا روپئے رشوت طلب کیے تھے۔ اور پربھو نے اسے دو ہزار روپئے دئیے تھے۔ اس کے بعد منگلور لوک آیوکتہ انسپکٹر دلیپ کمار نے تحصیلدار دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا تھا۔ اس وقت راؤ کے پاس سے پچاسی ہزار روپئے بھی برآمد کرلیے تھے جو پولیس نے ضبط کیے تھے۔ منگلورو لوک آیوکتہ کی خصوصی عدالت کے  جج بی مرلی دھر پائی نے دفعہ 7(a)  اور  13(1)  کے تحت یہ سزا سنائی ہے۔ عدالت کے مطابق عائد جرمانہ نہ ادا کرنے پر مزید تین ماہ جیل کی سزا ہوگی۔ عدالت نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ راؤ پچاسی ہزار کے متعلق دستاویزات جمع کرکے اپنے رقم واپس لے سکتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا