English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمار سوامی کابینہ میں ۲ آزاد ممبرا اسمبلی کو وزارت

share with us

بنگلور:15جون2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے وزیر اعلی کمار سوامی نے اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے حکومت کی حمایت کرنے والے ۲ آزاد ممبران اسمبلی آر شنکر اور ایچ ناگیش کو وزارت سونپی ہے ، واضح رہےکہ اس توسیع کا کافی عرصہ سے انتظار کیا جا رہا تھا اور یہ بھی اندازے لگائے جارہے تھے کہ دونوں ہی ممبران کو وزارت دی جائے گی تاکہ کمار سوامی کی حکومت کو کوئی خطرہ نہ رہے ، ان دونوں ہی لیڈران کو گورنر ہاوس میں ریاست کے گورنر وجو بھائی والا نے مختصر سیتقریب میں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا،خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں کرناٹک میں بی جے پی نے ریکارڈ سیٹوں پر جیت درج کی تھی جس کے بعد سے ہی کانگریس جے ڈی ایس حکومت پر خطرات کے بادل چھائے ہوئے تھے ایسے میں کانگریس جے ڈی ایس لیڈران کے اندرونی اختلافات بھی حکومت کے لئے درد سر بن رہے تھے جبکہ بی جے پی مسلسل دعوے کر رہی تھی کہ جلد ہی حکومت گرنے والی ہے اور بی جے پی کی سرکار بننے والی ہے ،ایسے میں حکومت کے اس اقدام کے بعد ریاستی حکومت کو ذرا راحت ملتی نظر آرہی ہے 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا