English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل، موسلادھار بارش کے باعث 7 افراد ہلاک، 3 لاپتہ 

share with us

ریوڈی جینریو:15جون2019(فکروخبر/ذرائع)برازیل میں موسلادھار بارش کے باعث سات افراد ہلاک جبکہ تین دیگر لاپتہ ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ پرنامبکو میں شدید بارش کے باعث پانچ افراد کی موت زبردست لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئی۔ جابوتوڈبس میں بھی ایک نوجوان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا جبکہ اسی علاقے میں ایک خاتون سرنگ میں جمع پانی میں گاڑی کے اندر مردہ پائی گئی۔ کیمرگے  سے دو بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ ہے جبکہ ایک بیس سالہ شخص ندی میں نہانے کے دوران بہاؤ میں آ کر موت کی آغوش میں چلا گیا۔بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا