English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ پولینڈ میں اضافی فوجی تعینات کرنے کے خواہاں

share with us

واشنگٹں:13جون2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید دو ہزار فوجی پولینڈ میں تعینات کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ واشنگٹن میں پولش صدر آنجے ڈوڈا کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے جرمنی یا دیگر ممالک سے امریکی فوجی پولینڈ منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پولینڈ اپنے اخراجات پر ایک فوجی اڈا قائم کرنے کا خواہاں ہے جس پر ایک ہزار امریکی فوجی تعینات رہ سکیں۔ ڈوڈا کے مطابق قریب 4500 امریکی فوجی اس وقت پولینڈ میں تعینات ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا