English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلام انسانیت کا دین، مجھے بہترین انسان بنا دیا: نومسلم فرانسیسی کھلاڑی کے تاثرات

share with us

دبئی:13جون2019(فکروخبر/ذرائع)مانچسٹر انگلش یونائیٹڈ کے مہنگے ترین فٹ بالر اور معروف نو مسلم کھلاڑی پال پوگبا نے مشرف بہ اسلام ہونے اورراہ ہدایت اختیار کرنے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام انسانیت کا دین ہے جس نے مجھے بہترین انسان بنا دیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نو مسلم پال پوگبا کا کہنا ہے کہ بیس سال کی عمرمیں اسلام قبول کرنے کے بعد شعائر اسلام کی ادائی نے مجھے بہترین انسان میں تبدیل کردیا۔

چھبیس سالہ پوگبا نے انکشاف کیا کہ اس نے زندگی میں بہت مشکل اوقات دیکھے۔ اس کا کہنا ہے کہ اپنے بعض دوستوں کے ذریعے میرا تعارف دین اسلام کے ساتھ ہوا۔ اسلام کے مطالعہ نے مجھے ایمان کی دولت سے سرفراز کردیا۔’ڈیلی میل’ کے مطابق پوگبا نے قبول اسلام کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میرے لیے کْل کائنات ہے۔ اسلام نے میرا سب کچھ بدل دیا۔آج میں بہت اطمینان اور خوشی محسوس کرتا ہوں۔ میں شعوری طور پرکہہ سکتا ہوں کہ میری زندگی بدل گئی ہے۔ میرا ضمیر مطمئن اور پہلے سے زیادہ خود کو محفوظ محسوس کرتا ہوں۔

اس کا مزید کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں جوہری تبدیلیاں آئیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں پیدائشی مسلمان نہیں تھا۔ اگر میری ماں ہی مسلمان ہوتیں۔ اسلام کی اصل تصویر وہ نہیں جسے دوسرے لوگ پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے بارے میں جو باتیں ہم ذرائع ابلاغ سے سنتے ہیں وہ ایک الگ چیز ہے۔ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے تو اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ایک خوبصورت دین ہے۔خیال رہے کہ کھلاڑی نے گذشتہ ماہ صیام میں عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد یہ ان کا مکہ معظمہ کا پہلا سفر نہیں بلکہ مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد وہ متعدد بار سعودی عرب جا چکے ہیں۔بیس کے عشرے میں اسلام قبول کرنے کے بارے میںپوچھے گئے سوال کے جواب میں پوگبا نے کہا کہ وہ شروع ہی سے شراب سے دور تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا