English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشرق وسطی میں استحکام پوری دنیا کے لئے ضروری : شنزو آبے

share with us

تہران:13جون2019(فکروخبر/ذرائع) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی قیمت پر مسلح کشیدگی سے بچا جانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات میں میزبان صدر سے خطے میں عدم استحکام سے بچنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شنزو آبے نے کہا کہ ملاقات کے دوران ایران اور جاپان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شنزو آبے نے کہا کہ امید ہے ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا۔وزیراعظم شنزو آبے نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی قیمت پر مسلح کشیدگی سے بچا جانا چاہیے۔

اس موقع پرصدر حسن روحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم سے اپنی ملاقات کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ جاپان ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ ایران کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

واضح رہے کہ جاپانی وزیراعظم شنزو آبے 1979ء میں ایران میں آنے والے انقلاب کے بعد تہران کا دورہ کرنے والے جاپان کے پہلے وزیراعظم ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا