English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایم اے کمپنی کے خلاف آٹھ ہزار شکایتیں موصول، ایس آئی ٹی کو سونپی گئی جانچ کی ذمہ داری 

share with us

بنگلورو 12/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  حال ہی میں آئی ایم اے کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد ہونے والے تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔بڑی تعداد میں لوگ کمپنی کے مالک کے خلاف دھوکہ دہی کے معاملات درج کررہے ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ آئی ایم اے جویلس کے فراڈ معاملہ میں جانچ ایس آئی ٹی کو سونپ دی گئی ہے جس کی قیادت ڈی آئی جے روی کانتھ کریں گی۔اس ٹیم میں ڈی سی پی ایس گریش، اے سی پی بالاراجو، ڈی وائی ایس پی روی شنکر، راجا امام قاسم، عبدالقادر، انسپکٹر سی آر گیتا، ایل وائی راجیش، انجن کمار، تنویر احمد اور بی کے شیکھر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس دوران آئی ایم کے جویلس کے مالک محمد منصور خان کا ایک اور آڈیو جاری ہوا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ وہ بنگلور میں ہی موجود ہے۔ وہ اور اس کے اہلِ خانہ کہیں فرار نہیں ہوئے ہے۔ قانون کے مطابق ہم نے لوگوں سے پیسہ وصول کیا اور قانون کے مطابق ہی ہم انہیں واپس کریں گے۔ اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کوآئی ایم اے کمپنی کے خلاف آٹھ ہزار شکایتیں موصول ہوئیں ہیں۔ آئی ایم جویلس کے باہر چھوٹے موٹے کاروباری حضرات بڑی تعداد میں شکایت درج کرانے کے لیے قطار میں کھڑے نظرآئے۔ 
    بعض ذرائع کے مطابق آئی ایم اے کے مالک محمد منصور خان اپنے دادی، تیسری اور چوتھی بیویوں اور بچوں کے ساتھ 1200کروڑ کا چونا لگاکر فرار ہوگیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا