English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردوں کے ساتھ مدبھیڑ میں دو ترک فوجی شہید

share with us

انقرہ:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)ترک ضلع تنُج ایلی  میں  دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے 4 ترک فوجیوں میں سے 2 شہید ہو گئے۔

عسکری ذرائع کےمطابق، دہشتگردوں   کے خلاف  علاقے میں جاری آپریشن  کے دوران گزشتہ شام  ملک دشمن ٹولے سے  ترک فوجیوں کی مڈ بھیڑ ہو ئی  جس کے دوران 4 ترک فوجی زخمی ہو گئے۔

 زخمی فوجیوں کو فوری طور پر قریبی  اسپتال لے جایا گیا  جہاں   دو فوجی زخموں کی تاب  نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

دوسری طرف  ضلع وان کے علاقے تندورک  داع میں بھی فضائی تعاون کے حامل آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق وان کی تحصیل چالدران  کے علاقے تندورک داع میں سیکنڈ جینڈر میری کمانڈ آفس کی طرف سے کئے گئے اور فضائی تعاون کےحامل آپریشن  میں 4 دہشتگردوں کو   ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا