English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کے حوالے سے جلد ہی خوشگوار تبدیلیاں رونما ہونگی: ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ   نے بتایا ہے کہ انہیں  شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن  کی طرف سے ایک نیا خط موصول ہوا ہے۔

 ٹرمپ نے اس بات کا اعلان  وائٹ ہاوس کے دالان میں  موجود اخباری نمائندوں کے سامنے کیا  اور کہا کہ  انہیں شمالی کوریائی لیڈر سے ایک انتہائی  بہترین  خط ملا ہے  ، ہمارے  درمیان   خوشگوار تعلقات موجود ہیں اور امید کرتا ہوں کہ  جلد ہی  بعض مثبت    پیش رفتوں کا ظہور ہوگا ۔

 امریکی صدر نے اس بات کا عندیہ دیا کہ جلد ہی کم جونگ اُن سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ ان کا خط نیک نیتی  اور خیر سگالی    کی غمازی کرتا ہے  اور میرے خیال میں شمالی کوریا  بہترین استعداد کا حامل ملک ہے ۔

 یاد رہے کہ امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کے درمیان ویت نام  میں اس سال فروری میں ہونے والی دوسری ملاقات  بے نتیجہ ثابت ہوئی تھی  مگر  وائٹ ہاوس نے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا