English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان میں فریقین کے درمیان سول نافرمانی ختم کرنے پر اتفاق،مذاکرات کا عندیہ

share with us

خرطوم:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان میں احتجاجی تحریک کے لیڈروں نے سول نافرمانی کی مہم ختم کرنے اور حکمراں عبوری فوجی کونسل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی سے اتفاق کیا ہے۔

انھوں نے یہ فیصلہ ایتھوپیا کی ثالثی کی کوششوں کے بعد کیا ہے۔ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے ایک مذکرات کارمحمود ضریر نے خرطوم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اتحاد برائے آزادی اور تبدیلی نے سول نافرمانی کی مہم ختم کرنا قبول  کرتےہوئے  دونوں فریقین  نے اقتدار ایک سول انتظامیہ کے حوالے کرنے کے لیے جلد مذاکرات کی بحالی سے بھی اتفا ق کیا ہے۔

 یاد رہے کہ محمد ضریر گزشتہ ہفتے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کے دورے کے بعد سے خرطوم ہی میں مقیم تھے اور وہ سوڈان میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے حزب اختلاف کے لیڈروں اور فوجی جرنیلوں سے ملاقاتیں کررہے تھے۔

احتجاجی تحریک نے الگ سے ایک بیان میں لوگوں سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک ختم کردیں اور اپنے کاموں پر واپس آ جائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا