English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے محاذ آرائی کی اجازت نہیں ہوگی: سعد الحریری

share with us

بیروت:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ خلیجی ملکوں اور سعودی عرب کو لبنان کے ساتھ محاذ آرائی کی طرف لے جانے اور ان کےدرمیان دشمنی کے بیج بونےکی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

 الحریری کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے باہمی تعلقات بعض سیاسی جماعتوں کے موقف اور خواہشات کے مرہون منت نہیں ہیں۔

گزشتہ روز ایک اخباری  کانفرنس میں سعد حریری نے وزیر خارجہ جبران باسیل کے لبنانی  قوانین محنت  کے حوالے سے دیے گئے متنازعہ بیان کی تردید پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں‌ہر دوسرے گھر کا کوئی نہ  کوئی فرد خلیج یا سعودی عرب میں‌کام کرتا ہے لہذا  کسی ملک کے   روزگارقوانین   کے حوالے سے توہین آمیز بیانات قبول نہیں کیے جائیں گے۔

سعد الحریری کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ انہوں نے" فیوچر پارٹی" پر بھی  زور دیا کہ وہ معاملات کو مزید پیچیدہ نہ کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا