English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں نے سعودی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا ڈالا،26 افراد زخمی

share with us

ریاض:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے قائم عرب اتحاد کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی شہر ابھا کے ہوائی اڈے پر یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا۔

 اس حملے کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چھ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران نے حوثیوں کو جدید ترین اسلحہ فراہم کیا ہوا ہے۔اس سے قبل حوثیوں کے ٹی وی چینل المصیرۃ  پر یہ خبر نشر  کی  جارہی تھی کہ باغی ملیشیائوں نے ابھا  ہوائی اڈے  کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

المالکی کے مطابق، حوثی ملیشیا کی جانب سے اس دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطلب ہے کہ انہوں نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج یمنی باغی ملیشیا کو ایسے مزید حملے کرنے سے روکنے کے لئے بروقت کارروائی کریں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا