English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن بے نقاب کرنے پر حماس رہنماگرفتار

share with us


ابو البھا کی گرفتاری کی وجہ  فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنا بتائی گئی 


رام اللہ:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کے ماتحت عباس ملیشیا نے ایک کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت”حماس“ کے مقامی نوجوان  رہنما اور سابق اسیر ساید ابو البھا کو رام اللہ سے حراست میں لے لیا ،ان کی گرفتاری فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن بے نقاب کرنے کی پاداش میں عمل میں لائی گئی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام نے ابو البھا کو رام اللہ کی ایک شاہراہ سے اغوا کیا۔خیال رہے کہ ابو البھا سیاسی بنیادوں پر فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں پہلے بھی قید رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ متعدد بار اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل رہے ہیں۔ابو البھا کی گرفتاری کی وجہ ان کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنا بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں عوام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل کر پرامن احتجاج کریں اور فلسطین میں ایک نئے سیاسی نظام کے لیے جدو جہد کریں۔ابو البھا کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن کے خلاف احتجاجی مہم کو فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے سراہا گیا  تاہم عباس ملیشیا نے انہیں انتقامی بنیادوں پر حراست میں لے لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا