:اور ہر طرح کے
کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ...

ابو البھا کی گرفتاری کی وجہ فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنا بتائی گئی
رام اللہ:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کے ماتحت عباس ملیشیا نے ایک کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت”حماس“ کے مقامی نوجوان رہنما اور سابق اسیر ساید ابو البھا کو رام اللہ سے حراست میں لے لیا ،ان کی گرفتاری فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن بے نقاب کرنے کی پاداش میں عمل میں لائی گئی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام نے ابو البھا کو رام اللہ کی ایک شاہراہ سے اغوا کیا۔خیال رہے کہ ابو البھا سیاسی بنیادوں پر فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں پہلے بھی قید رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ متعدد بار اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل رہے ہیں۔ابو البھا کی گرفتاری کی وجہ ان کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنا بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں عوام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل کر پرامن احتجاج کریں اور فلسطین میں ایک نئے سیاسی نظام کے لیے جدو جہد کریں۔ابو البھا کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن کے خلاف احتجاجی مہم کو فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے سراہا گیا تاہم عباس ملیشیا نے انہیں انتقامی بنیادوں پر حراست میں لے لیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |