English   /   Kannada   /   Nawayathi

 رام اللہ‘ اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک  ڈاؤن،   20 فلسطینی گرفتار

share with us


گھروں میں گھس کر لوٹ مار، توڑپھوڑ اور خواتین اوربچوں کو ہراساں کیا گیا 


رام اللہ:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے  علی الصبح  دریائے اردن کے مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھرتلاشی کی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے ر ہنما سمیت   20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار، توڑپھوڑ اور خواتین اوربچوں کو ہراساں کیا۔ادھراسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے غرب اردن اور القدس میں تلاشی کے دوران 18 فلسطینیوں کو حراست میں لیاجن میں سے بعض فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے رہنما   اور سابق اسیر رافت ناصیف، طولکرم پناہ گزین کیمپ سے سابق اسیر عدنان الحصری، نور الشمس پناہ گزین کیمپ سے اسحاق محامید کو حراست میں لے لیا۔خیال رہے کہ حماس رہ نما رافت ناصیف کو دو ماہ قبل اسرائیلی جیلوں سے رہاکیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد اسرائیلی فوج نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان کی گاڑی بھی ضبط کرلی تھی۔ رافت ناصیف مجموعی طورپر 20 سال کا عرصہ صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ادھر غرب رادن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کیدوران اسرائیلی فوج نے 28 سالہ سامح الجبری کو حراست میں لے لیا۔ الضاحیہ کے مقام سے عمر فتحی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جب کہ قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔رام اللہ کے شمالی علاقے العارورہ سے محمد العاروری اور یحیی حسن لدادوہ کو حراست میں لیا گیا۔غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 15 سالہ مصطفی سھیل الرجبی اور احمد فواز الرجبی کو گرفتار کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا