English   /   Kannada   /   Nawayathi

تحریک فتح  نے  صدی کی ڈیل کیخلاف اجلاس کی تجویزکو مسترد کر دیا 

share with us


 اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک فتح اب بھی ناکامیوں سے دوچار ہے،سامی ابوزہری


غزہ:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)حریک مزاحمت(حماس)نے تصدیق کی کہ تحریک فتح کی قیادت نے عرب ریاست کے سربراہ  کی جانب سے اپنے ملک میں صدی کی ڈیل کا مقابلہ کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے اہم اجلاس  کی تجویز کو مسترد کر دیا ۔ایک اخباری بیان میں حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا کہ انکی تحریک کو عرب رہنما  کی جانب سے صدی کی ڈیل کے خلاف ہونے والے اجلاس میں شامل ہونے کو دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔ابو زہری نے مزید کہا کہ حماس اس طرح کے اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے اور اجلاس میں شرکت کرنے پر رضامند ہے لیکن فتح نے اس منصوبے کو رد کر دیا۔ترجمان نے کہا کہ اسطرح کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک فتح اب بھی ناکامیوں سے دوچار ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا