English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدارس میں گوڈسے اور پرگیہ ٹھاکر جیسے لوگ پیدا نہیں کئے جاتے : اعظم خان

share with us

رامپور:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)مرکزی حکومت کی جانب سے مدارس کو مین اسٹریم سے جوڑنے کے اعلان اور مدارس میں سائنس اور کمپوٹر کی تعلیم دینے کے معاملہ میں سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما و رامپور سے رکن پارلیمان نے مرکزی حکومت کے فیصلہ پر سوال کھڑے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ مدارس میں پرگیہ ٹھاکراور ناتھورام گوڈسے جیسے لوگ پیدا نہیں ہوتے

واضح رہےکہ ناتھو رام گوڈسے نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا، جبکہ پرگیہ ٹھاکر موجودہ میں بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان ہیں اور ان پر مالے گاؤں بم دھماکے کی سازش رچنے کا الزام ہے۔

مدارس کو تعلیم کی اہم حصہ سے جوڑنے کے مرکزی سرکار کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر اعظم خان نے کہا 'مدارس میں ناتھو رام گوڈسے یا پرگیہ ٹھاکر جیسے لوگ نہیں نکلتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'سب سے پہلے یہ اعلان ہو کہ جو لوگ ناتھو رام گوڈسے کے خیالات کو تشہیر کرتے ہیں انہیں جمہوریت کا دشمن اعلان کیا جائے، جو لوگ دہشت گرد وارداتوں میں سرگرم ہیں انہیں انعام نہیں دیا جائے گا'۔

اعظم خان نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت مدارس کی واقعی میں مدد کرنا چاہتی ہے تو اسے وہاں کے سٹینڈرڈ میں بہتری لانی چاہیے۔

رام پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان نے منگل کو کہا' مذہبی تعلیم مدرسہ میں دی جاتی ہے، اس کے ساتھ ہی، مدارس میں انگلش ، ہندی اور حساب کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ سے ہوتا آرہا ہے اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں تو ان کے سٹینڈرڈ میں اضافہ کریں، اور مدارس کے لیے عمارتیں بنائیں، فرنیچرز دیں اور دوپہر کے کھانے کا انتظام کرائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا