English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے این۔32 کا ملبہ 12 فٹ نیچے پڑا ہے، راحت بچاؤ کام میں لگائے گئے گروڑ کمانڈو اور ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر

share with us

نئی دہلی:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)ہندستانی فضائیہ کا لاپتہ طیارہ اے این۔32 کا ملبہ 8 دن بعد منگل کو اروناچل پردیش کے مغربی سیانگ ضلع میں نظرآیا۔ اروناچل پردیش حکومت کی جانب سے میپ جاری کیا گیا ہے جہاں اے این۔32 طیارے کا ملبہ پڑا ملا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے میپ میں اے این۔32 طیارہ کے کریش سائٹ کو صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ ہندستانی فضائیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ  لاپتہ طیارہ کے باقی ملبے کو تلاش کرنے کیلئے بدھ کو بھی سرچ آپریشن چلایا جارہا ہے۔ اے این۔32 کے ملبے کو کھوجنے کیلئے ایم آئی 17ایس اور ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر کو لگایا گیا ہے۔

آسام کے جورہاٹ ہوائی اڈہ سے اڑان بھرنے والے ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ اے این 32 کے ٹکڑے ملے ہیں ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق طیارہ کے کچھ حصوں کا ملبہ اروناچل پردیش کے لیپو شہر میں ملا ہے ۔ یہ جگہ طیارہ کے اڑان والی جگہ سے 15-20 کلو میٹر شمال میں ہے ۔ زمین سے 12 ہزار فٹ کی اونچائی پر ملبہ ملا ہے ۔ طیارہ کے باقی حصوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ یہ طیارہ تین جون کو آسام کے جورہاٹ سے اڑا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا ۔ طیارہ میں عملہ کے 8 ارکان سمیت 13 افراد سوار تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا