English   /   Kannada   /   Nawayathi

برقی تار چھوجانے سے باپ بیٹی کی موت ، میسکوم کی لاپرواہی پرعوام برہم

share with us

بنٹوال:11جون2019(فکروخبرنیوز)کھیت میں گھانس کاٹنے کے دوران بجلی تار کا جھٹکا لگنے سے باپ بیٹی کی موت واقع ہو گئی ہے ، اس حادثہ سے مقامی عوام نے بجلی محکمہ پرکی لاپرواہی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

مہلوکین کی شناخت گوپال کرشنا شیٹی اور اس کی ۲۳ سالہ بیٹی دویا شری کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،

رپورٹ کے مطابق دونوں باپ بیٹی آج شام اپنے کھیت میں گھانس نکالنے کے لئے  پہونچے ہوئے تھے جس دوران یہ حادثہ پیش آیا ہے

کہا جارہاہےکہ کھیت میں گھانس نکالنے کے دوران بجلی کا تار ٹوٹ کر کھیت میں گرا ہوا تھا جس پر دونوں کا دھیان نہیں گیا اسی دوران بجلی کے تار چھو جانے سے دونوں کی موت ہو گئی ، اس حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے میسکوم کی لاپرواہی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ،اور اسے ہی حادثہ کا ذمہ دار ٹہرایا ہے ، بنٹوال دیہی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ،پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا