English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی میں مساجد پر حملہ اسلام دشمنی کا مظہر :ترکی

share with us

انقرہ:11جون2019(فکروخبر/ذرائع)ترک ایوان ِ صدر کے محکمہ خبررسانی  کے صدر فخرالدین آلتون  کا کہنا ہے کہ "جرمن شہر بریمن اور قاصیل میں مساجد پر حملے دنیا بھر میں ہر گزرتے دن بڑھنے والی اسلام دشمنی کا مظہر ہیں، اگر اسلام مخالفت کے خلاف عالمی سطح پر جدوجہد نہ کی گئی تو پھرعالمی امن خطرات سے دو چار ہوتا رہے گا"۔

آلتون نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جرمنی میں گزشتہ اختتام الہفتہ دو مساجد پر حملوں کے حوالے سے بعض  بیانات جاری کیے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کو دنیا بھر میں نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ اسلام دشمنی میں  کس قدر تیزی آنے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ہم سب کو مل کر عالمی سطح پر اس رجحان کوتوڑنے کی کوششیں صرف کرنی ہوں گی  کیونکہ یہ کاروائیاں  نہ صرف مسلم امہ بلکہ دنیا بھر کے  لیے خطرات  کی گھنٹیاں بجا  رہی ہیں۔  خاصکر مغرب میں نسل پرستی کی ایک نئی لہر سرعت سے سرایت کرتی جا رہی ہے۔  جو کہ جمہوری اقدار، عوامی شعور اور عالمی امن کے افکار کو خطرے میں  ڈالتے ہوئے ہمارے مشترکہ مستقبل کو  آگ میں جھونک   رہی ہے۔ آئیے مل جل کر ہر طرح کی نسل پرستی کو زیر کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا