English   /   Kannada   /   Nawayathi

 قازقستان میں صدارتی انتخابات کو اپوزیشن نے غیر جمہوری قرار دیدیا

share with us


 پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا جبکہ صدراتی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل کر لی گئی


نورسلطان:11جون2019(فکروخبر/ذرائع)قازقستان میں صدارتی انتخابات کو اپوزیشن نے غیر جمہوری قرار دے کر احتجاج کیا۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا جبکہ صدراتی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔قازقستان میں ہونے والے انتخابات کے دوران پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین الیکشن کے بائیکاٹ کی نعرے بازی کر رہے تھے، احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔پولیس نے حزب اختلاف کے سیاسی کارکنوں کے گھروں میں بھی چھاپے مارے۔ وزارت داخلہ کے مطابق 500 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، کریک ڈاؤن کے دوران چند صحافیوں کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا