:اور ہر طرح کے
فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کو سلامتی کونسل ... غزہ: 30 ہزار سے زائد شہیدوں کے بعد اب 13 ہزار سے زائ ... اردن نے غزہ کے لیے روزانہ 500 ٹرک بھیجنے کا کیا اعلا ... اسرائیل کا ایران پر حملہ کے بعد عالمی برادری کا دو ... اسرائیل کا ایران پر حملہ: عالمی منڈی میں تیل کی قی ... آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا وضاحتی بیان ... بھٹکل : شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ایم ایل ... وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر بڑا وار ، لگ ...

ایران نے 2015ء کو طے پائے جوہری سمجھوتے کی شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا‘سیکرٹری جنرل
دبئی:11جون2019(فکروخبر/ذرائع)عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سیکرٹری جنرل یوکیا امانو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار بڑھا دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں یوکیا امانو نے کہا کہ ایران کی طرف سے یورینیم کی افزدوگی میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ کی وجہ سے پہلے ہی کشیدگی کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ ایران پر الزام ہے کہ اس نے 2015ء کو طے پائے جوہری سمجھوتے کی شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا۔انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کیدرمیان پائی جانے والی کشیدگی میں جلد کمی آئے گی اور فریقین بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل پر غور کریں گے۔عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار اجلاس سے خطاب میں کیا۔مئی کے آخرمیں عالمی توانائی ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران میں بھاری پانی اور افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار میں اضافہ ہوچکا ہے تاہم سنہ 2015ء میں طے پائے معاہدے میں تعین کردہ حدود سے یہ مقدار زیادہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اورایران ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیساتھ معاہدہ ختم کرنیکے بعد تہران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں اور ایران کی طرف سے کسی جوابی کارروائی میں دفاع کے لیے امریکی فوج مشرق وسطیٰ کے ممالک میں تعینات کردی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |