English   /   Kannada   /   Nawayathi

تہران کے خلاف اقتصادی جنگ کے بعد امریکا محفوظ نہیں رہ سکتا‘ایرانی وزیر خارجہ

share with us


 2015کے ایٹمی معاہدے کے باوجود امریکا کی جانب سے نئے ایٹمی معاہدے کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے
 کشیدگی کم کرنے کا واحد حل معاشی جنگ کا خاتمہ ہے‘ جو ہم سے جنگ کا آغاز کریگا وہ اس کا اختتام کرنیوالا نہیں ہوگا‘جواد ظریف


تہران:11جون2019(فکروخبر/ذرائع)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے دھمکی دی ہے کہ تہران کے خلاف اقتصادی جنگ کے بعد امریکا محفوظ نہیں رہ سکتا۔تہران کے دورے پر آئے جرمن ہم منصب ہائکو سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ امریکاکا ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کا کوئی جواز نہیں۔ 2015کے ایٹمی معاہدے کے باوجود امریکا کی جانب سے نئے ایٹمی معاہدے کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔جرمن وزیر خارجہ ہائکو نے تہران آمد پر ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی اور کہاکہ ایران کیلئے بہترہوگا کہ وہ 2015کے ایٹمی معاہدیپر عمل درآمد جاری رکھے۔اس سے پہلے عالمی ایٹمی توانائی کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران نے اعلان کے مطابق یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کردیا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ تہران کے خلاف معاشی جنگ کے آغاز کے بعد خود کے محفوظ ہونے کی امید نہ رکھے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ایران کے خلاف معاشی جنگ کا اعلان کیا ہے اور اس خطے میں کشیدگی کم کرنے کا واحد حل معاشی جنگ کا خاتمہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہم سے جنگ کا آغاز کرے گا وہ اس کا اختتام کرنے والا نہیں ہوگا۔ جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران کے دورے پر موجود ہیں۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک جوہری معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے مطابق ایران یورینیم کی محدود افزائش کا پابند تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی معجزہ نہیں دکھا سکتے مگر ہم معاہدے کو ناکام ہونے سے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا