English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستانی فضائی حدود سے پرواز کرےگا وزیر اعظم مودی کا طیارہ

share with us

نئی دہلی:11جون2019(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے درمیان ایک اچھی خبر ہے۔ پاکستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کو کرغزستان جانے کے لئے اپنے ائیر اسپیس کا استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 13 اور   اور 14 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے بشکیک جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ہندوستانی حکومت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وزیراعظم کے طیارے کو نکلنے کے لئے وہ اپنے ائیر اسپیس کے استعمال کی اجازت دے۔ پیر کے روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی حکومت کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے منظوری دے دی۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی ایس سی او کے اجلاس میں موجود ہوں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران وزیر اعظم مودی اور عمران خان کی ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔

غور طلب ہے کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ حملہ کئے جانے کے بعد سے پاکستان نے 26 فروری کو اپنا ائیراسپیس پوری طرح سے بند کر دیا تھا۔ بعد میں 11 میں سے صرف دو راستوں کو کھولا گیا تھا۔ یہ دونوں راستے جنوبی پاکستان کے اوپر سے ہو کر گزرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا