English   /   Kannada   /   Nawayathi

ذاکر نائیک کی ہندوستان حوالگی سے ملائیشیائی وزیر اعظم کا انکار!

share with us

کولالمپور:11جون2019(فکروخبر/ذرائع)ملیشیائی وزیراعظم مہاتر محمد نے ذاکر نائک کو بھارت کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔مہاتر محمد نے کہا کہ ملیشیا کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو بھارت کے حوالے نہ کرے۔
ذاکر نائک کا ماننا ہے کہ بھارت میں ان پر منصفانہ طریقہ سے مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں ان پر چلائے جارہے مقدمہ کو انہوں نے جھوٹ پر مبنی کہا ہے۔
وزیراعظم نے ذاکر نائک کے معاملے کا تقابل ملیشین شہری سرالاظہر عمر کو حوالے کرنے سے آسٹریلیا کے انکار سے کیا۔ ملیشیا کے شہری ملیشین پولیس کا ایک کمانڈر تھا جسے منگولیا کے ایک شہری کے قتل کےلیے ملیشیا میں سزائے موت دی گئی تھی۔مہاتر محمد نے کہا کہ ذاکر نائک کا احساس ہے کہ ان پر بھارت میں منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ انفورسمینٹ ڈائرکٹوریٹ بہت جلد ذاکر نائک کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کی انٹرپول سے گذارش کرے گا۔
ای ڈی نے 2 مئی کو استغاثہ کی ایک شکایت خصوصی عدالت میں ذاکر نایک کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی جس کے بموجب انہوں نے 193 کروڑ روپے کی رقم غیرقانونی طور پر منتقل کی تھی۔

   خصوصی عدالت میں ایجنسی کی جانب سے ذاکر نائک اور دوسروں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ اس کیس کی آئندہ سماعت 19 جون کو ہوگی۔ جس میں امکان ہے کہ ذاکر نائک کے خلاف وارنٹ جاری ہوسکتا ہے۔
عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے وارنٹ کی بنیاد پر ای ڈی انٹرپول سے رجوع ہوگی اور ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کریگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا