English   /   Kannada   /   Nawayathi

۱۰۹ گھنٹوں کی مشقت کے بعد بورویل سے نکالے گئے دو سالہ معصوم کی موت

share with us

سنگھرور :11جون2019(فکروخبر/ذرائع)ریاست پنجاب کے سنگھرور علاقے میں بورویل میں گرنے والے دو سالہ لڑکے فتح ویر سنگھ کو تقریباً 109 گھنٹے تک طویل ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن اسے بچایا نہیں جاسکا۔بچے کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ 6 جون کو فتح ویر سنگھ اپنے گھر کے باہر کھیلتے کھیلتے بورویل میں گر گیا تھا۔ این ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے بچے کو بچانے کے لیے بورویل کے پاس ایک گڑھا کھودا تھا اور اس کے ذریعہ نکالنے کی کوشش کی۔

اس سے قبل، این ڈی آر ڈی ایف کی ٹیم نے رسی کی مدد سے بچے کو نکالنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش ناکام رہی تقریباً 109 گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بھی اسے بچایا نہیں جاسکا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا