English   /   Kannada   /   Nawayathi

سشما سوراج نے اندھرا پردیش کا گورنر بنائے جانے کی تردید کی

share with us

نئی دہلی :11جون2019(فکروخبر/ذرائع)سابق وزیر خارجہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر سشما سوراج نے انہیں آندھرا پردیش کا گورنر بنائے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ سوراج نے پیر کو دیر رات ٹویٹر پر بتایا کہ "مجھے آندھرا پردیش کا گورنر بنائے جانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں‘‘۔

ایک دیگر ٹویٹ میں سشما نے لکھا کہ ’’ مجھے وزرات خارجہ کی ذمہ داری چھوڑنے کے لئے ہندوستان کے نائب صدر جناب وینکیا نائیڈو جی کی طرف سے بلایا گیا تھا۔ یہ ٹوئٹر کے لئے مجھے آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کرنے کے لئے کافی تھا‘‘۔

دراصل، صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کے ایک ٹویٹ سے تذبذب پیدا ہو گیا تھا۔ اس میں انہوں نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو آندھرا پردیش کا گورنر بننے کی مبارکباد دی تھی۔ حالانکہ، کچھ دیر بعد ہی ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ سشما سوراج نے اس بار لوک سبھا کا الیکشن نہیں لڑا تھا۔ انہوں نے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ صحت کی وجہ سے وہ اس بار الیکشن نہیں لڑیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا