English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوکرنا روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک 

share with us

اڈپی 10/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  کمٹہ تعلقہ کے گوکرنا روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں دو طالب علموں کے ہلاک ہونے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت شیان شیٹی (19) مقیم امبالاپاڑی اور ارتھک سالیان (19) مقیم برہمارگری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مینپال سے چار طلباء دو موٹر سائیکل کے ذریعہ گوا کے لیے روانہ ہوگئے۔ گوکرنا روڈ کے قریب منگلور کی طرف جانے والی ایک لاری دوسری سواری کو اوورٹیک کرنے کے دوران اس سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے مذکورہ دونوں نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہئ واردات پر ہی دم توڑدیا۔پولیس کے مطابق بائک حادثہ کے بعد بائک تین مرتبہ الٹ گئی۔ لاری ڈرائیور نے پولیس تھانہ میں خود سپردگی کی ہے۔ گوکرنا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا