English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلسل 70دن کی بھوک ہڑتال کے بعد فلسطینی اسیرمطالبات منوانے میں‌ کامیاب

share with us

رام اللہ:10جون2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی زندانوں‌میں 70 دن مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے بہادرفلسطینی مجاھد حسن العویوی نے مطالبات پورے ہونے پربھوک ہڑتال معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہےکہ بھوک ہڑتال اسیر حسن العویوی نے 70دن مسلسل بھوک ہڑتال کے بعد بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے العویوی کو رواں سال کے اختتام پر رہاکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کےبعد انہوں نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے بہادر فلسطینی حسن العویوی کی ثابت قدمی کے ساتھ طویل بھوک ہڑتال اور اپنے مطالبات منوانے میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے اور انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیر حسن العویوی طویل بھوک ہڑتال کے بعد تشویشناک حالت میں 'برزلائی' اسپتال منتقل کیےگئے ہیں۔ آج سوموار کو اسرائیلی عدالت ان کے کیس کی سماعت کرے گی۔

خیال رہے کہ 35 سالہ اسیرحسن العویوی مسلسل 70دن سے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ تین بچوں‌ کے باپ ہیں اور سب سے چھوٹے بچے کی عمر 5 سال ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا