English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین کے بعض علاقوں پر اسرائیل کا حق جائز : امریکی سفارتکار

share with us

واشنگٹن:10جون2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی سفارت کار ڈیوڈ فرائڈ مین نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مقبوضہ مغربی پٹی کے تمام علاقوں پر قبضے کا حق حاصل نہیں تاہم انہوں نے بعض علاقوں پر اسرائیل کا حق جائز قرار دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں امریکی سفارت کار ڈیوڈ فرائڈ مین نے کہا کہ مغربی پٹی پر کسی حد تک الحاق جائز ہے، موجودہ صورت حال کے پیش نظر میرا خیال ہے کہ اسرائیل کو مغربی پٹی کے بعض علاقوں پر قبضے کا حق حاصل لیکن تمام پر نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا اسرائیل اوراردن کے درمیان ناکام فلسطینی ریاست کی خواہاں ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینیوں کی زندگی میں بہتری لانے کے خواہش مند ہیں تاہم مذکورہ پلان تنازعے کا مستقل حل پیش نہیں کرسکے گا۔

امریکی سفارت کار نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر کا پیش کردہ منصوبہ فلسطین میں تشدد کو ہوا نہیں دے گا۔

ڈیوڈ فرائڈ مین نے واضح کیا کہ امریکا عرب اتحادی اردن کو لازمی طور پر مشاورت میں شامل کرے گا جہاں فلسطینیوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور وہ ممکنہ طور پر منصوبے کی مخالفت کریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی برادری مغربی پٹی میں اسرائیلی تسلط کو غیرقانونی اور پرامن حل کے لیے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا تھا کہ عرب دنیا اسرائیل کی موجودگی پر اس کے حقوق کو تسلیم کرچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو عرب سرزمین سے دستبردار ہونا پڑے گا جس پر وہ 1967 سے قابض ہے اور فلسطینی ریاست کے وجود کی اجازت دینا ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا