English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماہنامہ پھول کی عید ملن تقریب کا انعقاد، بڑی تعداد میں پھول قارئین کی شرکت، تیس بڑے انعامات کے ساتھ دیگر انعامات بھی کیے گئے تقسیم 

share with us

فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے بچوں کو اپنے اخلاق وکرداربلند کرنے کی نصیحت کی 

بھٹکل 09/ جون 2019(فکروخبر نیوز)ادارہ ادب اطفال بھٹکل کے زیر اہتمام نکلنے والے ماہنامہ پھول سے جڑے بچوں کے لیے ”پھول عید ملن“ کے نام سے ایک خوبصورت عید ملن تقریب کا انعقاد بندر روڈ سیکنڈ کراس المدینہ ہال میں کیا گیا جس میں پھول کے قارئین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اس پھول عید ملن تقریب کو کامیاب کیا۔ تقریب میں تیس بڑے انعامات کے ساتھ ساتھ دیگر انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ جملہ شرکاء آخر تک شریک رہے اور اختتام کے اعلان کے بعد اپنے گھروں کی راہ لی۔ یاد رہے کہ اس تقریب میں شرکت کے لیے پہلے ہی انٹری پاس تقسیم کیے گئے تھے جس کے لیے پھول کا خریدار ہونے کی شرط رکھی گئی تھی اور تقریب میں پچاسی سے زائد عید ملن کے شرکاء پھول کے قارئین تھے۔ تقریب میں اخلاقیات اور ایمانیات پر مشتمل کئی ایک پروگرام بھی پیش کیے گئے جن کے ذریعہ سے شرکاء کو زندگی گذارنے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے انہیں ایک اچھا انسان بن کر زندگی گذارنے کی تعلیم دی گئی۔ ساتھ ہی ساتھ مکالموں کے ذریعہ سے ان کے اندر پیدا ہونے والی سستی اور کاہلی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں تعلیم کی طرف راغب کرنے کی بھی ذمہ داروں نے بھرپور کوشش کی۔ جلسہ کی صدارت کررہے ادارہ ادب اطفال (پھول) کے اساسی ذمہ دار اور فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے اس موقع پر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں زندگی کا مقصد معلوم کرکے اسی کے مطابق اپنی زندگی ڈھالنے کی نصیحت کی، مولانا نے بچوں سے کچھ دلچسپ سوالات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مدرسہ اور اسکول جانا تعلیم کے حصول کے مقصد کے تحت ہوتا ہے، اسی طرح زندگی کے دوسرے شعبوں میں ہمارا کردار بلند ہونا چاہیے اور خود کو ممتاز بچوں میں شمار کرانے کے لیے کوششیں کرتے ہوئے زندگی کے میدانوں میں آگے بڑھنا ہے۔ مولانا نے اس موقع پر پھول کے جملہ ذمہ داران و معاونین کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کی سراہنا کی اور کم عرصہ میں مختلف میدانوں میں کی جانے والی کوششوں پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ اس عید ملن تقریب میں جملہ شرکاء کے درمیان مسواک اور ڈیجیٹیل تسبیح تقسیم کی گئی اور انہیں اس ان دونوں سنتوں پر عمل پیرا ہونے کی نصیحت کی گئی۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے بلند اخلاق وکردار کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اس کے داعی بننے پر بھی ابھارا گیا۔ اسی طرح مہلک اور خطرنا ک قسم کے پب جی اور دیگر گیمس سے دور رہنے اور اس میں اپنے اوقات کو ضائع کرنے سے بچنے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔ فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے مولانا عبدالباری ندوی لائبریری سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے بچوں کے درمیان پچاس ہزار روپئے انعامات تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اسٹیج پر مولانا داؤد خلیفہ ندوی، مولانا رضوان ایم جے ندوی اور دیگرموجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا