English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسداللہ اسوسی ایشن بھٹکل کی جانب سے ضرورتمند طلباء کے درمیان مفت کاپیاں اور اسکول بیگ تقسیم 

share with us

بھٹکل 09/ جون 2019(فکروخبرنیوز)  ہر سال کی طرح امسال بھی اسداللہ اسوسی ایشن بھٹکل کی جانب سے ضرورتمند طلباء کے درمیان مفت کاپیاں اور اسکول بیگ تقسیم کیے گئے۔ اسداللہ اسوسی ایشن کے فعال رکن جناب مسعود شینگیری نے بتایا کہ گذشتہ پندرہ سالوں سے وہ طلباء کے درمیان مفت کاپیاں تقسیم کرر ہیں۔ گذشتہ تین سالوں سے کاپیوں کے ساتھ اسکول بیگ بھی فراہم کیا جارہا ہے اور ہر سال اس سے ایک سو ستر سے ایک سو اسی طلباء فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے سال سوا سو طلباء کے درمیان تقسیم کیے گئے تھے لیکن اب کی مرتبہ پچاس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ طلباء کے والدین نے اسداللہ اسوسی ایشن کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعاؤوں سے نوازا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ضروتمند طلباء کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے اور ان کے اندر تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی طرف یہ بہترین اقدام ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔ اس موقع پر اسداللہ اسوسی ایشن کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور دیگر ذمہ داران بھی موجو د تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا