English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں ابھی بھی مانسون کا ہے شدت سے انتظار 

share with us

بھٹکل 09/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  شہر میں کل شام اور رات کے پہلے حصہ میں ہوئی ہلکی بارش کے بعد تیز دھوپ سے نکل آئی جس سے یہ پتہ لگانا نہایت ہی مشکل ہے کہ یہ بارش ایام ہے۔ ساحلی کرناٹکا میں عموماً 7  جون سے بارش شروع ہوجاتی ہے لیکن کیرلامیں مانسون کے شروع نہ ہونے سے ریاست کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں بھی بارش نہیں ہورہی ہے خصوصاًاترکنڑا میں بارش بالکل نہیں ہے۔ گذشتہ دنوں محکمہئ موسمیات نے خیال ظاہر کیا تھا کہ اگلے دو روز تک اتراکنڑا ضلع کے ساحلی علاقوں میں زور دار بارش ہوگئی لیکن ہلکی بارش کے بعد اب لوگ مانسون کے انتظار میں ہیں۔ اب محکمہئ موسمیات کے مطابق آنے والے ایک ہفتہ میں بھی زور دار بارش کے امکانات نہیں ہے۔ دوسری جانب مقررہ وقت کے بعد بھی بارش نہ ہونے سے شہر اور اطراف میں پانی کی قلت کی شکایت بدستور جاری ہے۔ کئی ا یک علاقوں میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور دیگر اسپورٹس سینٹروں کی جانب سے مفت پانی فراہم کیاجارہا ہے لیکن عوامی ضرورت کو دیکھتے ہوئے وہ بھی ناکافی ہورہا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا