English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ نے سعودی عرب کو 7 بار جوہری صلاحیت منتقل کرنے کی منظوری دی، امریکی سینیٹر

share with us

واشنگٹن:06جون2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے الزام لگایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اب تک سعودی عرب کو جوہری صلاحیت کے حصول میں درکار تکنیکی مہارت اور صلاحیت منتقل کرنے کےلیے 7 بار منظوری دے چکی ہے۔

سینیٹر ٹم کین کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کو جوہری صلاحیت منتقل کرنے کی ’’خفیہ سرکاری منظوریاں‘‘ دسمبر 2017 سے ہی شروع ہوگئی تھیں، یہ سلسلہ سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کے بعد بھی جاری رہا جس کے تحت دو مرتبہ اس نوعیت کی منظوریاں دی گئیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکی سی آئی اے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی رپورٹ میں سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن ٹرمپ نے سی آئی اے کی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کےلیے نیوکلیائی مراعات جاری رکھیں

ٹم کین نے دعوی کیا کہ وہ اس سال مارچ سے یہ معلومات حاصل کرنے کےلیے امریکی محکمہ توانائی (ڈی او ای) پر دباؤ ڈال رہے تھے جس میں انہیں چند روز پہلے ہی کامیابی ملی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا