English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 60 افراد ہلاک

share with us

کابل:27مئی2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 60 افراد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مغربی حصے میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث 60 افراد مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مغربی حصے میں شدید بارشوں کے بعد زوردار سیلابوں سے صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کئی مکانات سیلاب میں بہہ گئے۔

حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ایران کے بعد اب افغانستان کو بھی سخت سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، ایران میں ہفتے سے جاری سیلابی سلسلوں میں اب تک ساٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

افغانستان کے مغربی حصے میں شدید بارشوں کے بعد زوردار سیلابوں سے صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کئی مکانات سیلاب میں بہہ گئے۔

حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے رابطے کے کئی راستے جہاں منقطع ہوئے ہیں وہاں کئی مکانات بھی پانی میں بہہ گئے، متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ افغان صوبے قندھار میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچائی تھی، جس کے باعث 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا