English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب ممالک بحرین کی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کریں: پی ایل او

share with us

رام اللہ :27مئی2019(فکروخبر/ذرائع)تنظیم آزادی فلسطین 'پی ایل او' نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی دعوت پر بحرین کی میزبانی میں ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس قضیہ فلسطین کے تصفیے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے۔ عرب ممالک کا اس کانفرنس میں شرکت کرنا قضیہ فلسطین لیے انتہائی خطرناک ہوگا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پی ایل او کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک بحرین میں ہونے والی عالمی اقتصادی کانگرنس کا بائیکاٹ کریں کیونکہ یہ کانفرنس صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کا حصہ ہے اور اس کے قضیہ فلسطین کے مستقبل پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا درحقیقت اسرائیل کو خطے میں اقتصادی، سیاسی اور فوجی اعتبار سے مضبوط بنانےکے لیے سرگرم ہے اور اسے فلسطینی قوم کے حقوق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

بیان میں تمام عرب ممالک کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کے اقتصادی اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ منامہ میں‌ ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کریں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 25 اور 26 جون کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں عالمی اقتصادی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق سلب کر کے انہیں بعض مالی مراعات کے ذریعے لبھانے کی کوشش کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا