English   /   Kannada   /   Nawayathi

اگر ایران چاہے تو بات چیت ہو سکتی ہے:ٹرمپ

share with us

واشنگٹں:27مئی2019(فکروخبر/ذرائع)دورہ جاپان کے دوران امریکی  صدر ٹرمپ نے جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو سے ملاقات کی۔ صدر ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ شاہی محل میں شہنشاہ کی جانب سے دئیے گئے استقبالیے میں شرکت کی اور اسے اپنے لیے باعث افتخار  قرار دیا ۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازعے پر جاپان کی ثالثی پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ٹرمپ کے بقول وہ جانتے ہیں کہ جاپانی وزیر اعظم شنزو   آبے  کے ایرانی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

 واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ان دنوں چار روزہ سرکاری دورے پر جاپان میں موجود ہیں۔دورے کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ جاپانی  وزیر اعظم ایران کے موضوع پر ان سے بات کر چکے ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر ایران بات چیت پر تیار ہو گا تو ہمیں بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا دیکھیں اب کیا ہوتا ہے۔صدر ٹرمپ نے  آج  جاپانی  وزیر اعظم سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

دورہ جاپان کے دوران امریکہ اور جاپان کے رہنماوں نے دو طرفہ تجارتی معاہدے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ جاپان کے ساتھ برابری کی سطح پر اگست تک متفقہ تجارتی معاہدے طے پا جائے گا۔

دورہ جاپان کے دوران امریکی صدر نے شمالی کوریا کے ساتھ معاملات پر بھی جاپانی وزیر اعظم سے مشاورت کی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا