English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوتم گمبھیر نے مسلم نوجوان پر حملہ کی مذمت کی ، فوری کارروائی کا کیا مطالبہ

share with us

نئی دہلی :27مئی2019(فکروخبر/ذرائع)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور حال ہی میں بی جے پی کے ٹکٹ پر مشرقی دہلی پارلیمانی سیٹ سے منتخب ہوئے گوتم گمبھیر نے گڑگاؤں (گروگرام) میں اتوار کے دن ایک 25 سالہ مسلم نوجوان کی پٹائی کے واقعہ پر شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پولس سے سخت اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ گوتم گمبھیر کے فوری رد عمل پر جہاں کچھ لوگوں نے ان کی تعریف کی ہے وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے منتخب ہوتے ہی شروع میں ہی بی جے پی کے نقطہ نظر کے خلاف باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیل دیا ہے، اور اگر انہوں نے ایسا جاری رکھا تو وہ بہت جلد بی جے پی کی قیادت کی نظروں میں آؤٹ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس واقعہ پر گوتم گمبھیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہمارا ملک سیکولر ملک ہے اور یہاں جاوید اختر نے ’او پالن ہارے، نرگن اور نیارے‘ جیسا گیت لکھا ہے تو وہیں راکیش مہرا نے ’عرضیاں ‘ جیسا گیت لکھا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ’’گروگرام میں مسلم نوجوان کو روایتی ٹوپی ہٹانے اور جے شری رام کا نعرہ لگانے کے لئے کہا گیا۔ یہ بہت گھٹیا ہے۔گروگرام اتھارٹی کو اس واقعہ کے خلاف سخت قدم اٹھانا چاہئے۔ ہمارا ملک ایک سیکولر ملک ہے‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا