English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیۃ علماء ہند کا وزیر اعظم مودی کومکتوب

share with us

نئی دہلی 27؍مئی (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر ان کی دوسری بار انتخابی جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اقلیتوں کی تعلیم ‘ صحت اور روزگار پر خصوصی توجہ دیں گے۔ مولانا مدنی نے اپنے مکتوب میں سنیچر کی شام پارلیمنٹ سنٹرل ہال میں وزیر اعظم کے ذریعہ اقلیتوں سے متعلق بیان اور اظہار عزم کو بہت ہی بر وقت اور خوش آئند بتایا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اسے پوری سنجیدگی اور زود رفتاری سے عمل میں لایا جائے گا۔ مولانا مدنی جو خط لکھا وے اس کا اردو متن حسبِ ذیل ہے:

 

’’جناب ولا کی دوسری بار انتخابی جیت پر جمعیۃ علماء ہند اور اپنی طرف سے دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی بھاری اکثریت سے جیت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام آپ کے وکاس ایجنڈے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ آپ وطن عزیز کو ترقی ‘ امن اور خوشحالی کے اعلی سے اعلی منزلوں تک لے جائیں گے۔

مجھے قوی امید ہے کہ آپ کی پالیسی ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس،، جو کہ آپ کی جیت کا سب سے اہم سبب ہے ‘ آپ کے ذریعہ پیش کیے گئے اہداف اور خوابوں کو جلد شرمنده تعبیر کرے گی۔

آپ کا حالیہ بیان جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ اقلیتوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کرنے کے بجائے ان کی تعلیم ‘ صحت اور روزگار پر خصوصی توجہ دیں گے‘ بہت ہی بر وقت اور خوش آئند ہے اور ہمیں پہری امید ہے کہ اسے پوری سنجیدگی اور زود رفتاری سے عمل میں لایا جائے گا۔،،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا