English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممتا کے قریبی افسر راجیو کمار کی مشکلات میں اضافہ

share with us

کولکاتا:27مئی2019(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی آئی پی ایس افسر راجیو کمار کے خلاف سی بی آئی نے لوک آوٹ سرکولر جاری کیا ہے۔ راجیو کمار کے خلاف شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں ثبوت مٹانے کا الزام ہے۔

سی بی آئی راجیو کمار کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے، رپورٹ کے مطابق لو ک آؤٹ سرکولر 23 مئی کو جاری کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے تمام ائیر پورٹ، انٹر نیشنل بارڈر سیکورٹی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ اگر راجیو کمار ملک چھوڑ کر جانے کی کوشش کریں تو انہیں روک دیا جائے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے فروری میں راجیو کمار کی گرفتاری پر لگائی گئی روک کو ہٹادیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ نے سی بی آئی سے کہا ہے کہ راجیو کمار کے معاملے میں قانون کی پاسداری ہونی چاہیے۔

سی بی آئی کے مطابق راجیو کمار شاردا چٹ فنڈ اور روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالوں کے ثبوت کو تلف کرنے میں ملوث ہیں۔عدالت کی ہدایت پر راجیو کمار فروری میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد ریاستی حکومت نے ایس آئی ٹی قائم کی تھی جس کی راجیو کمار سربراہی کر رہے تھے۔ سی بی آئی نے عدالت سے کہا کہ ان کے پاس پختہ ثبوت ہیں کہ راجیو کمار ثبوتوں کو مٹانے میں ملوث رہے ہیں اس لیے انہیں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنا چاہتے ہیں۔

تاہم راجیو کمار نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔ سی بی آئی سپریم کورٹ کی ہدایت پر چٹ فنڈ گھوٹالوں کی جانچ کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا