English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک :  مخلوط حکومت اپنی پانچ سالہ میعاد ضرور پوری کرے گی:  یوٹی قادر 

share with us

منگلورو  26/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  بی جے پی کے لوک سبھا انتخابات میں بھاری جیت کے بعد جنوبی کنیرا ضلع کے انچارج وزیر یوٹی قادر نے کہا ہے کہ بی جے پی کو 2014کے لوک سبھا انتخابات میں کیے گئے وعدوں کو پہلے نبھانا چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے پہلے کے لوک سبھا انتخابات میں بہت سے وعدے کیے گئے تھے جس میں ہر آدمی کے بینک اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپئے جمع کرنے کا وعدہ بھی تھا لیکن کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ اب ہم امید کرتے ہیں کہ دوسری میعاد میں وہ وعدے پورے ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایل پی جے اور تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گے اور بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی دیکھنے میں آئی گی۔ ریاست کے حالیہ مخلوط حکومت کے سلسلہ میں مختلف بیان بازیوں کے دوران یوٹی قادر نے کہا کہ خلاصہ کیا ہے کہ موجودہ مخلوط حکومت اپنی پانچ سالہ میعاد پوری کرے گی۔ ایم پی نلن کمار کے جیت پر انہو ں نے کہا کہ اب کی مرتبہ مودی حکومت میں انہیں اربن ڈیولپمنٹ کا وزیر بنادینا چاہیے جس کی وجہ سے مجھے ضلع کی ترقی میں بہت مدد مل سکتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا