:اور ہر طرح کے
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا وضاحتی بیان ... بھٹکل : شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ایم ایل ... وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر بڑا وار ، لگ ... مادھوی لتا کی شرانگیزی : مسجد کی طرف تیر کمان چلان ... منیش سسودیا کو عدالت سے نہیں ملی راحت ... سپریم کورٹ میں آج ’ماک پول‘ کے دوران بی جے پی کے ... کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی : وزی ... بھٹکل میں موسم نے لی کروٹ ...

کراکس:26مئی2019(فکروخبر/ذرائع) لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں بغاوت کی کوشش نے پرتشدد شکل اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق سیاسی انتشار کے شکار وینزویلا کے ایک جیل میں قیدیوں کی بغاوت کا پرتشدد واقعہ پیش آیا ہے.
اس بغاوت کے نتیجے میں جیل میں صورت حال کشیدہ ہوگئی، قیدیوں کے مختلف گروہوں اور پولیس اہل کاروں میں شدید تصادم ہوا.
یہ واقعہ وینزویلا کے مغربی شہر اکاریگُوا کی ایک جیل میں پیش آیا،29 قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے.جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق شہری حقوق کی ایک تنظیم نے بتایا کہ اس ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
خیال رہے کہ وینزویلا کے جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے، ماضی میں بھی پرتشدد واقعات پیش آچکے ہیں.
خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے لاطینی امریکی ملک شدید سیاسی بحران کا شکار ہے. اپوزیشن رہنما خوآن گوائیڈو نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ فوج ان کا ساتھ دے اور صدر نکولاس کو برطرف کر دے.
عبوری صدر کو امریکی حکومت کا تعاون حاصل ہے. امریکی کی جانب سے کچھ روز قبل فوجی کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا تھا، وینزویلا تنازع کی وجہ سے روس اور امریکا میں بھی شدید تناؤ پایا جاتا ہے.
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |