English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کے بحری جہاز میں گیس بھر جانے سے 10 افراد ہلاک

share with us

بیجنگ:26مئی2019(فکروخبر/ذرائع) چین میں ایک مال بردار بحری جہاز میں خطرناک گیس خارج ہونے کے باعث 10 افراد ہلاک اور 19 کی حالت غیر ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی بندرگاہ لونگیان پورٹ کے نزدیک ایک بحری جہاز میں آگ بجھانے کے لیے استعمال ہونے والے آلات میں سے گیس خارج ہونے لگی اور جہاز کے کئی حصوں میں بھر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے جب کہ 19 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

گیس سے بے حال افراد کو طبی امداد فراہمی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ کارگو شپ کی بھی مرمت کردی گئی ہے۔ حادثہ بحری جہاز کے عملے کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کے باعث پیش آیا

پولیس نے جہاز کے عملے میں سے سیفٹی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ چین میں سیفٹی اقدامات کو پہلی ترجیح پر رکھا جاتا ہے اور اس سے روح گردانی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا